ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ کی مسلم لیگی کارکنوں گڈو شاہ ، ملک خالد کی وفات پر تعزیت کے لئے انکے گھروں پر آمد

Hamza Shahbaz , Guddo Shah, Malik Khalid MArhoom UC 77
کیپشن: پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہبز جو کئی ماہ سے گوشہ نشین ہیں، آج مسلم لیگ نون کے دو کارکنوں کی وفات پر ان کے گھروں میں گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ یہ سکرین شوٹ سٹی42 کی ویڈیو سے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:   پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف  مسلم لیگ نون کے  مرحوم کارکن گڈو شاہ کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔ 

حمزہ شہباز نے گڈو شاہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ انہوں نے مرحوم گڈو شاہ کی پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

حمزہ شہبازشریف  یونین کونسل 77 کے سابق چیئرمین ملک خالد مرحوم کے گھر بھی گئے۔ حمزہ نے مرحوم ملک خالد کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر  اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عمران گورائیہ، سید توصیف شاہ ،دستگیر شاہ،میاں عثمان اوراحمد بٹ بھی موجود تھے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

اس ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔