سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کردیے۔
سکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ اس آپریشن میں 2 جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے، شہداء میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں ۔
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں سکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 2 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سورس : آئی ایس پی آر