حماد:پی ایس ایل سیزن ٹین کی ٹرافی نمائش کے لئے فئیر ہال پہنچا دی گئی، پی ایس ایل ٹین کی ٹرافی کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
فیرئیر ہال میں پی ایس ایل ٹین کی ٹرافی کی نمائش کی جاری ہے، پی ایس ایل ٹین کی ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے، پی ایس ایل ٹین کی ٹرافی میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔
ٹرافی کو آج نمائش کے لئے بحریہ ٹائون اور رات 12 بجے لیاری ککری گرائونڈ لیجایا جائے گا، پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
ایونٹ کا نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا، 11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ ہوگا، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا، 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔