ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی میں فتح، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا

 چیمپئنز ٹرافی میں فتح، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی جس کے بعد وہ انگلینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جیت کے ساتھ مینجمنٹ اور میچ کی صورت کو جانچنے کی صلاحیت شاندار رہی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے روہت شرما کو اعتماد کا ووٹ مل گیا ہے، یہی نہیں  روہت کو یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ میں اب بھی روہت شرما کپتانی کے لیے بہترین چوائس ہیں۔

واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد روہت شرماکی کپتانی خدشات کا شکار تھی، اس ایونٹ میں کپتان روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے جب کہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں روہت شرما کو ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔