ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز: سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز: سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کرنےکامعاملہ،ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری کی درخواست پرسماعت کیلئے 3رکنی بینچ تشکیل دے  دیا۔

  تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں3رکنی بینچ18مارچ کوسماعت کریگا،تین رکنی بینچ میں جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کارروائی کیلئے31جولائی 2024کو ہائیکورٹ سےرجوع کیا،ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم دیگر افسران کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت اور پنجاب حکومت کے لاء افسر پیش ہوں گے۔

درخواست گزار کی جانب سے علی محمد زاہد بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوں گے،چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت سنگل بینچ کی حیثیت سے 22 اکتوبر 2024 کو کی تھی۔