قیوم وزیر: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔