شاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرونکس کے پلازہ میں آگ نے پورا پلازہ خاکستر کر دیا

15 Mar, 2024 | 09:31 PM

لاہور کے گنجان ترین علاقہ میں واقع سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ کے  ایک پلازہ میں  الیکٹرانکس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور ریسکیورز نے  3 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے 5 منزلہ پلازہ بری طرح متاثر ہوا، کروڑوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا تاہم پلازہ کے ملحقہ علارات تک آگ کو پھیلنے کی مہلت نہیں ملی۔

ریسکیو  1122 کی ٹیمیں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئیں لیکن انہیں  آگ پر قابو پانے  کے لئے پانی تنگ گلی میں واقع پلازہ تک پہنچانے میں کئی منٹ لگ گئے۔   آگ پر قابو پانے اور اسے دیگر عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں، 30 سے زائد اہلکار 4  گھنٹے مصروف رہے۔  

آگ 5 منزلہ پلازہ کی بالائی منزل پر قائم الیکٹرانکس کے گودام میں لگی  تھی اور اس نے فوراً ہی پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے کر نیچے کی منزلوں تک پہھیلنا شروع کر دیا تھا۔۔

تنگ گلیوں، بجلی کی لٹکتی تاروں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا  رہا۔

مزیدخبریں