ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے لاہور کی حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔  

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے گھناونے جرم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد عابد اور وقاص احمد شامل ہیں۔ چھاپہ مار کارروائی ڈیوس روڈ لاہور میں ایک فلیٹ پر کی گئی، کاروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ ملزمان سے 21770 سعودی ریال،15805 اماراتی درہم، 12100 امریکی ڈالر، 100 ڈینش کرونا برآمد ہوئے، ملزمان سے 70 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز، رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ 

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔