لاہور میں 52  گراں فروشوں کو حوالات مین بند کر دیا گیا، ڈویژن میں مزید  47  گرفتاریاں

15 Mar, 2024 | 06:46 PM

سٹی42: لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں میں منافع خوری،ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں47منافع خور وں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ،54افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا۔ لاہور ضلع میں اوور پرائسنگ مین ملوچ 99 افراد پر مقدمے درج ہوئے اور 52 گراں فروشوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔  منافع خوروں کو 7لاکھ 9ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے.

اوور پرائسنگ میں ملوث دوکانداروں پر مقدمے درج

مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی منافع کمانے والے دوکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 مجسٹریٹس نے 2 ہزار 587 پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

چیکنگ کے دوران 286 د کانوں پر منافع خوری، 184 پر نرخناموں کی عدم دستیابی نوٹ کی گئی۔ 99 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے اور  اوور پرائسنگ میں ملوث52  افراد  کو گرفتار کرادیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے افسران کو ہدایت کردی کہ ہر دکاندار کو سرکاری نرخنامہ واضح جگہ آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے

مزیدخبریں