بدحال سیوریج، ٹوٹی گلیاں، بجلی کے خطرناک تار، لاہور کے متعدد علاقوں میں زندگی عذاب بن گئی

15 Mar, 2024 | 06:16 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: شہر کے متعدد علاقوں کا سیوریج نظام جواب دے گیا۔اکثرگلیاں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ شہری مشکلات میں جی رہے ہیں اور عوامی نمائندوں کے اقتدار سنبھالنے کے باوجود ان کی سنوائی نہیں ہو رہی۔


گلیکسو ٹاؤن انڈسٹریل ایریا
گلیکسو ٹاؤن انڈسٹریل ایریا روڈ سیوریج مسائل کے باعث ابتر حالت سے دوچار ۔۔صنعتی کیمیائی پانی کے اخراج کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں۔ گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے سے گندا پانی سڑک پر بہنے لگا ہے۔ گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی خطرناک حادثہ ہو سکتا ہے۔

آصف چوک مین فیروزپور روڈ پر ناقص سیوریج

آصف چوک مین فیروز پور روڈ کے اطراف میں ناقص سیوریج نظام اور کھلا نالہ علاقہ مکینوں کے لیے خطرہ بن گیا۔اس چوک میں سیوریج کے ابتر نظام کی وجہ سے  آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کھلے نالے کی کی وجہ سے بچے نالے میں گر جاتے ہیں اور موٹر سائیکل سوار بھی کئی دفعہ گر چکے ہیں۔ کھلے نالے کا بروقت بندوبست نہ کیا گیا تو کسی روز کوئی المناک حادثہ ہو جائے گا۔

پیر غازی روڈ پر ناقص سیوریج کا عذاب
پیر غازی روڈ پر ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پیر غازی روڈ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گندا پانی کے باعث نماز پڑھنے جانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ ٹوٹی ہوئی سڑک کی وجہ سے شہری شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں ۔رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ کئی مرتبہ شکایات درج کراچکے ہیں لیکن کوئی بھی متعلقہ اہلکار ان کی  بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

فتح گڑھ کا قبرستان روڈ متعفن پانی کا  گڑح بن گیا
فتح گڑھ کے قبرستان روڈ پر سیوریج کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا ہے۔ سیوریج کا گندا پانی سڑک پر جمع  رہنےسے تعفن پھیلنے لگا جس سے بدبو اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ اہل علاقہ نے کئی بار اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کا نظام ٹھیک کروانے کی کوشش کی مگر فائدہ نہیں ہوا۔


عمر پارک گلشن یاسین کالونی زبوں حالی کا شکار
عمر پارک گلشن یاسین کالونی کی متعدد گلیاں زبوں حالی کا شکار ہیں۔ علاقہ میں جگہ جگہ جمع سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھانے لگا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری انتظامیہ سے التجا ہے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

ساندہ کلاں کشمیر سٹریٹ میں بجلی کے کھلے تاروں کے بے ہنگم گچھے

ساندہ کالاں کی کشمیر سٹریٹ میں بجلی کے کھلے تاروں کے ہنگم  گچھے رہائشیوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ ان تاروں کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے حکام کو شکایات کر کے لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔  رہائشوں نے حکام بالا سے مسئلے کےحل کا مطالبہ کردیا
ساٹس

شاہ جمال فاضلیہ کالونی  برقی تاروں کے جال میں پھنس کر رہ گئی
شاہ جمال کی فاضلیہ کالونی کا علاقہ تاروں کے جال میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ بجلی کے کھلے بے ہنگم تاروں کے لٹکتے گچھے گھروں کی دیواروں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ علاقہ کےمکینوں کا کہنا ہے کہ تاروں کے گچھے علاقے کی بدصورتی کا باعث بن رہے ہیں اور ان کی وجہ سے کسی روز خطرناک حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔  رہائشیوں کو کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔


واپڈا کالونی کے مکین واٹر فلٹر سے محروم
واپڈا کالونی کے مکینوں کے لئے لگایا گیا فلٹر پلانٹ خراب ہوگیا۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلٹریشن پلانٹ بند پڑا ہے۔فلٹر پلانٹ پر نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال لیے۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اب عوامی نمائندے اقتدار سنبھال چکے ہیں۔ انہیں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پہلی توجہ دینا چاہئے۔

لٹن روڈ پر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو گیا

لٹن روڈ پر نصب  واٹر فلٹریشن پلانٹ دو سال سے خراب پڑا ہے۔ علاقہ کے  لوگ پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی سرکاری نگہداشت کا کوئی انتظام نہیں۔ انتظامیہ پلانٹ کو تالہ لگا کر لاپتہ ہو چکی ہے۔ اب یہ پلانٹ گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔۔ انتظامیہ پلانٹ کو مرمت کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ علاقہ میں دستیاب پانی آلودہ ہے۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو مرمت کروا کر استعمال کے قابل بنایا جائے۔

مزیدخبریں