پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے کا مقدمہ، عدالت نے حافظ فرحت عباس سے تفتیش کی اجازت دیدی

15 Mar, 2024 | 05:52 PM

جمال الدین جمالی : زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے تھانہ ریس کورس کے مقدمے نمبر 410/23 میں تفتیش کی استدعا کی۔پولیس نے کہا کہ ملزم حافظ فرحت عباس پر زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔

پولیس نے نئے مقدمے میں حافظ فرحت عباس سے جیل میں تفتیش کی درخواست دائر کر دی۔ جس کے بعد عدالت نے حافظ فرحت عباس سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ 

 جیل میں تفتیش کے بعد ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں