چالان جمع نہ کروانے والے اہلکاروں، جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کی شامت

15 Mar, 2024 | 05:46 PM

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کے چالان بروقت جمع نہ کروانے والے پولیس ملازمین کے خلاف  کارروائی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف سیکشن 182 کے تحت کارروائی کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

جسٹس علی ضیا  باجوہ نے مقدمات کے چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹرجنرل، ڈی آئی جی کامران عادل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ حماد پیش ہوئے ۔ 

 پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا پولیس سمیت تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ کی گئی، تاخیر کی وجوہات بارے غور کیا گیا۔  اس پر میکنزم بنائیں گے تاکہ تاخیر کے مسئلہ حل کیا جائے۔

فاضل جج نے قرار دیا  کہ ساڑھے تین لاکھ زیر التوا  چالان پولیس کے انویسٹی گیشن نظام کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف 182 کے کی کاروائی ہونی چاہئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں