ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر  ملک احمد خان نے پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ مانگ لی

Malak Ahmad Khan, Kite Flying, Report on crackdown on kite flying, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پتنگ بازی کیخلاف حکومت نے صوبہ بھر میں کتنی کارروائیاں کیں ۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کو مکمل رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپیکر نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ پولیس ،متعلقہ محکموں کےافسران کی ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے یہ ہدایات اسمبلی کے زیرو آور میں اپوزیشن کے رکن کے ایک اہم موضوع پر اظہار خیال کے رسپانس  میں جاری کیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زیرو آرز کی کارروائی شروع ہوئی تو   اپوزیشن کے رکن ندیم قریشی نے تحریک التوائے کار پیش کی۔سپیکر نے ندیم قریشی 5منٹ تک بولنے کی اجازت دے دی۔ ندیم قریشی  نے کہا کہ  پتنگ بازی کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ زیرو آرز کا مقصد عوامی مسائل پرحکومت کی توجہ دلانا ہے۔ میں پنگ بازی کے مسئلہ کی جانب ایوان کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔