ہربنس پورہ:انویسٹی گیشن پولیس کی کامیابی ، 40لاکھ روپے نقدی چوری کامعمہ حل،ملزمان گرفتار

15 Mar, 2024 | 04:01 PM

Imran Fayyaz

 (عابد چودھری)انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ کی کامیابی ۔ شہری کے گھر سے 40لاکھ روپے نقدی چوری کامعمہ حل،ملزمان گرفتار، 40لاکھ نقدی برآمد کرلی گئی۔
انچارج انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ محمد آصف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے نقب زن گروہ کے خواتین سمیت 6ملزمان کو بہاولپور سےگرفتار کر کے 40لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔

 ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتارملزمان میں شاہ محمد، سلیم،حیدر، عاصمہ، سمیہ اورمعافیہ شامل ہیں جبکہ ملزمہ عاصمہ اوراس کی بیٹی معافیہ شہری اقبال کے گھر ملازمہ تھیں،شہری اقبال کی عدم موجودگی میں خواتین ملزمان گھرسے 40لاکھ روپے نقدی چوری کرکے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئی تھیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں