ویب ڈیسک : ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی،گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔