خان شہزاد: شہر میں مقامی لال پیاز کی قیمتوں نے شہریوں کو بھی لال کرکے رکھ دیا ،حکومت نے قیمتیں کم کرانے کیلئے لال پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں مقامی لال پیاز کی قیمت 300 روپے کلو ہے۔بلوچستان میں غیر متوقع بارشوں نے پیاز کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا اور پیاز کی 80 فیصد فصل تباہ ہوئی جس سے مقامی مارکیٹ میں لال پیاز کی سپلائی میں کمی آنے سے قیمت 300 روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔تاہم جیک آباد سندھ اور جنوبی پنجاب سے لال پیاز کی سپلائی منڈیوں میں آرہی ہے ۔
حکومت پیاز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے تاجکستان سے گولڈن ،سفید پیاز کی درآمد کررہی ہے تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جاسکے ۔