لاہور : ایف بی آر کی کارروائیاں,پوائنٹس آف سیلز رسید کا اجراء نا کرنے والے متعدد ریٹیلرز کو سربمہر کر دیا

15 Mar, 2024 | 03:38 PM

کلیم اختر :ایف بی آر کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،پوائنٹس آف سیلز رسید کا اجراء نا کرنے والے متعدد ریٹیلرز کو سربمہر کر دیا گیا۔

چیف کمشنر آر ٹی او لاہور امجد فاروق کی ہدایت پر پی او ایس انوائسز کا اجراء نا کرنے پر متعدد ریٹیلرز کو سربمہر کر دیا گیا ۔ ایف بی آر کی جانب سے اردو بازار ، گلبرگ مین مارکیٹ اور مال روڈ کے اطراف موجود ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پی او ایس سسٹم کے حوالے سے قواعد و ضوابط کے تحت کام نا کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز نے ریٹیلرز کو سیل کر دیا ۔

ایف بی آر کی جانب سے کیو آر کوڈ ، انوائس نمبر کے ساتھ انوائسز جاری نا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں