ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی چیف منسٹر، ترنمول کانگرس کی لیڈر ممتا بینر جی اپنے سرکاری گھر میں پھسل کر گر گئیں۔ ان کے ماتھے پر زخم آیا،ممتا بینر جی کو فوری کلکتہ کے اس ایس کے ایم ہاسپٹل لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے ہیڈ انجری کے خدشہ کے سبب ان کی سی ٹی سکین کیا تاہم زخم سے صرف ماتھے کی سکِن کٹی تھی۔ ممتا بینر جی کو ماتھے پر چار ٹانکے لگا کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ واقعہ کل شام تقریبا" پانچ بجے ہوا تھا، ہاسپٹل کے ڈائریکٹر نے چوٹ لگنے کی وجہ ممتا بینر جی کو پیچھے سے دھکا لگنا بتائی جس کو لے کر ہندوتوا کی پرچارک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹرولز نے سوشل میڈیا پر بےہودہ تبصروں کی یلغار کر دی۔
ممتا بینر جی مئی میں ہونے والے جنرل الیکشن میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر نکالنے کی جدوجہد میں مصروف اپوزیشن اتحاد INDIA کی روح رواں بھی ہیں اور انہیں کانگرنس کے لیڈر راہول گاندھی کے بعد وزارت عظمی کی متبادل امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگرس مغربی بنگال میں کانگرس (اندرا گاندھی) سے الگ ہونے والے لیڈروں نے بنائی تھی اور اس نے بننے کے کچھ سال بعد مغربی بنگال میں کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کی طویل حکومت کا خاتمہ کر کے حکومت بنالی تھی۔ ممتا بینر جی تب سے مغربی بنگال میں مقبول ترین رہنما ہیں اور مسلسل وزیر اعلی کی حیثیت سے کام کرتی آ رہی ہیں۔