(وقاص احمد)مون مارکیٹ کے پلازہ میں آتشزدگی سے متعدد دکانوں کا سامان جھلس گیا۔ریسکیو نے پلازہ کی بالائی منزل پر پھنسی فیملی کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو کے مطابق مون مارکیٹ میں واقع فیصل پلازہ کی کپڑے کی دکان میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریکسیو کے مطابق آتشزدگی سے پلازہ کی 12 دکانیں متاثر ہوئی جبکہ پلازہ کی بالائی منزل پر رہائش پذیر فیملی کے 5 ممبران کو بحفاظت نکال کر طبی امداد دی۔
ریسکیو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔متاثر ہونے والی دکانوں میں کپڑے، ارٹیفیشل جیولری سمیت گفٹ شاپس شامل ہیں۔ تاجروں کا اس موقع پر کہنا تھا کے عید سے قبل آتشزدگی سے انکے کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔