وزیراعظم میاں شہبازشریف نے شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا

15 Mar, 2024 | 02:10 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا۔

 میاں شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے 10ہزار جانیں گئی ہیں۔ شجرکاری کی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوشش کی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں