ایف بی آرنےٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا

15 Mar, 2024 | 01:17 PM

Imran Fayyaz

(وقاص عظیم)ایف بی آرنےٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا،ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کوایف بی آرمیں اصلاحات سے آگاہ کردیا،ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر محصولات کوبڑھایاجارہا ہے،ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعےٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کیا جائےگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا31 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےپلان بنایاگیا ہے،آئی ایم ایف کورواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنےکےاقدامات سےآگاہ کیاگیا،ایف بی آرکوری اسٹرکچر اوراسٹرکچرل تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،رواں مالی سال کا 9415ارب روپےکاٹیکس ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے،جولائی تا دسمبر 2023کیلئےآئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی۔

 رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئےایف بی آرکا ٹیکس ہدف 4425ارب روپےتھا ،جولائی تا دسمبر 2023ایف بی آر نے 4468ارب روپے ٹیکس جمع کیا،رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کیا جاچکا ہے،رواں مالی سال ایف بی آرنے کوئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری نہیں کی،ایف بی آرنے رواں مالی سال کوئی نئی ٹیکس چھوٹ بھی نہیں دی۔

  خیال رہے کہ آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائےگی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے کرپشن روکنے والے اداروں کی استعداد بارے رپورٹ تیار کرانے کی شرط رکھی ہے۔

 یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان تعارفی سیشن ہوا جس میں دونوں طرف سے ابتدائی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایم ایف وفد سےوفاقی وزیر پیٹرولیم وپاورمصدق ملک نے ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات میں آئی ایم ایف کوتوانائی شعبےکی بہتری کیلئےحکومتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

مزیدخبریں