بیرونی قرضوں پر قابو پانے کیلئے چین، پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا، بلوم برگ

15 Mar, 2024 | 12:29 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔

 بلوم برگ کی رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کیلئے پاکستان پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا بلکہ حال ہی میں 2 ارب ڈالر کا قرض بھی رول اوور کیا۔

 رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔

  بلوم برگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

مزیدخبریں