امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت مقرر

15 Mar, 2024 | 11:41 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر کردی گئی ہے جس میں سائفر کی الزامی سیاست کے اہم امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو محکمہ خارجہ کا مؤقف بیان کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء اور شمالی افریقی امور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں اگلے ہفتے بدھ 20 مارچ کو ایک اہم سماعت کرے گی۔

 جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو بھی طلب کیا گیا ہے، ڈونلڈ لو پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء اور سینٹرل ایشیاء امور کے بیورو کے انچارج ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے انہیں اپنی سائفر کی الزامی سیاست کا مرکزی امریکی کردار قرار دے کر بڑی شہرت دی ہے۔

مزیدخبریں