ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نےنوازشریف کے صاحبزادوں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

عدالت نےنوازشریف کے صاحبزادوں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی,حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 سابق وزیراعظم کے بیٹوں کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت پہنچے،دوران سماعت وکیل قاضی مصباح کی جانب سے حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

 اس موقع پر نیب نے ریکارڈ جمع کروانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دیدیا،عدالت نے کیس بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے تین نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer