پیسے نہیں، تو سوالیہ پیپر بھی نہیں، لاہور کےسرکاری سکولوں میں بچوں سے فیس وصولی کا انکشاف

15 Mar, 2024 | 10:55 AM

Imran Fayyaz

 (جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی،لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے کا انکشاف،پیسے نہیں ہیں تو سوالیہ پیپر بھی نہیں ملے گا،پیسے نہ ہونے پر بچے بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا پر مجبور ہیں۔
لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے کا انکشاف،لاہور میں سرکاری سکولوں کے بچوں سے فی سوالیہ پیپر 40 روپے وصول کیے جانے لگے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورشہر بھر کے سرکاری سکولوں میں پیک کا امتحان لینے میں ناکام ہوگیا۔بچوں نے سالانہ پیپر دینے ہیں تو فی سوالیہ پیپر 40 روپے دینا ہونگے۔پیسے نہیں ہیں تو سوالیہ پیپر بھی نہیں ملے گا اور سوالات بلیک بورڈ پر لکھ دیئے جائیں گے۔بچوں کو بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا ہونگے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ تمام پیپرز دینے ہیں تو یکمشت 300 روپے دینا ہونگے۔دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کی سستی کے باعث لاکھوں روپے کے سوالیہ پیپرز کی فوٹوکاپیاں کروانے پر مجبورہیں،ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ پیک نے فرسٹ اور مڈ ٹرم کے پیپرز کا بھی معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا۔بچوں نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں