(فاران یامین)بادامی باغ فروٹ منڈی فائرنگ کا واقعہ،سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ فائرنگ کے واقعہ میں راہ گیر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں آڑھتی نذیر خان اور قیصر کو دیکھا جا سکتا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں گولی لگنے کے بعد نذیر خان کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں قیصر سجاد کی ٹانگ پر فائر لگنے کے بعد موقع پر موجود شہریوں کو اسے سنبھالتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ میں ایک راہ گیر ندیم بھی زخمی ہوا تھا،فائرنگ کے واقعہ میں غلام رضاء نامی آڑھتی بھی زخمی ہوا،ثاقب، گل، عثمان اور منظور کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز 10 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا تھا۔زخمی ہونے والے تمام افراد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تھانہ راوی روڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر دی۔