ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

15 Mar, 2024 | 10:14 AM

Imran Fayyaz

 (امانت گشکوری)ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔

 جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔اٹارنی جنرل،نیپرا اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔

 آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست کی سماعت 21 مارچ کو  سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

 یاد رہے کہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں 10،10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں حالانکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

مزیدخبریں