دھوپ سے سردی کی شدت میں کمی،موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

15 Mar, 2024 | 09:28 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)صبح سویرے سورج نے کرنیں بکھیر دی،چلملاتی دھوپ نکل آئی ، سردی کی شدت میں کمی،درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہ کی جا سکی۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 13ویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 149 ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 152،شاہراہ قائداعظم 158,کینٹ پولو گراؤنڈ177 ,سید مراتب علی روڈ 156،ٹھوکر نیاز بیگ 219 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں