ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے کی ہڈی بنے گا، چین کی وارننگ

Ticktock ban in USA, City42, China responds to ban on Ticktock, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ  ٹک ٹاک پر  سرکاری طور پر پابندی  لگانے کا فیصلہ امریکا کے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ 

بیجنگ میں  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے امریکی حکومت کو   سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ایپ سے قومی سلامتی کو لاحق نام نہاد خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا  کہ نے ایسے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں نہیں جیتا جا سکتا۔ ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔