ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  صحافیوں کا بائیکاٹ نفرت اور تقسیم کی نئی مہم، پی ٹی آئی نے ماضی سے نہیں سیکھا، عطا تارڑ

Ata Tarar, PTI Journalists Boycott, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے پی ٹی آئی کی جانب سے بعض صحافیوں اور اینکرز کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے سکی مہم کو نفرت اور تقسیم پھیلانے کی ایک اور کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کو  ایک بار پھر تقسیم اور نفرت کی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا سیکھیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے صحافیوں کے بائیکاٹ کے سرکلر سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔  یہ طرزِ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ معاشرے میں انتشار اور تقسیم کو پھیلانے والی جماعت پی ٹی آئی نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔