سٹریٹ لائٹس ایک ایک کر کے تمام خراب ہو گئیں، مولانا شوکت علی روڈ پر اندھیروں کا راج

15 Mar, 2024 | 01:17 AM

سٹی42: لاہور کا مولانا شوکت علی روڈ انتظامی غفلت کے باعث سٹریٹ لائٹس سے یکسر محروم ہو کر سر شام ہی  اندھیرے میں ڈوبنے لگا۔

مصروف ترین شاہراہ پر لگی سٹریٹ لائٹس  ایک ایک کر کے خراب ہو چکی ہیں۔  متعلقہ حکام بار بار توجہ دلانے کے باوجود سٹریٹ لائٹس بدلنے پر توجہ نہیں دیتے۔

سٹریٹ لائٹس بند ہونے سڑک پر اندھیرے کے باعث حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔  

سٹریٹ لائٹس بند ہونے کے سبب سڑک پر سفر کرنےو الے کمیوٹرز  خوف وہراس میں مبتلا رہتے ہیں۔ 

عوام کے ٹیکس سے لگائی گئی لائٹس عدم توجہی کے باعث ناکارہ ہو جانے سے شہری پریشان ہیں اور  انتظامیہ بے حسی کی چادر اوڑھے گہری نیند میں غلطاں ہے۔

مزیدخبریں