اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا:بلاول بھٹو زرداری

15 Mar, 2023 | 10:33 PM

سٹی 42 :  پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لئے قابل فخر لمحات تھے، اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کو نفرت اور تعصب کا سامنا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

 اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے آج پوری دنیا اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہی ہے، آج سے ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن منایا جائے گا، گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی، اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی کاوشیں جاری رکھوں گا۔

مزیدخبریں