گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

15 Mar, 2023 | 06:26 PM

ویب ڈیسک :گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے شرح تبادلہ اور 1400 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کو 25 فیصد کرنے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.5 ایل، ایسپائر ایم ٹی 1.5 ایل، اور ایسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمتیں بڑھا کر 47 لاکھ 99 ہزار روپے، 49 لاکھ 29 ہزار روپے، 55 لاکھ 49 ہزار روپے، 57 لاکھ 59 ہزار روپے اور 59 لاکھ 79 ہزار روپے کر دی گئیں، جو اس سے قبل 45 لاکھ 79 ہزار، 47 لاکھ 29 ہزار، 50 لاکھ 19 ہزار، 52 لاکھ 29 ہزار اور 54 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب تھیں،اسی طرح بی آر۔وی سی وی ٹی ایس، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی ایس، ہونڈا سوک 1.5 ایل سی وی ٹی، 1.5 ایل اوریل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5 ایل- ایل ایل سی وی ٹی اب 65 لاکھ 29 ہزار روپے، 78 لاکھ 99 ہزار روپے، 81 لاکھ 99 ہزار روپے، 85 لاکھ 99 ہزار روپے، 89 لاکھ 49 ہزار روپے اور ایک کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی، جن کی پہلے قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار روپے، 71 لاکھ 99 ہزار روپے، 73 لاکھ 99 ہزار روپے، 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔

 خیال رہے کہ 11 مارچ کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق آٹو اسمبلرز نے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دی تھیں۔

مزیدخبریں