سلمان خان نے کس معروف اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا؟

15 Mar, 2023 | 12:08 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے اور ماضی میں کئی اداکاراؤں کے ان سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں سلمان خان نے اپنی ساتھی اور مقبول ترین اداکارہ کے رشتے کے لیے ان کے والد سے ہاتھ مانگا تھا، اداکار کی جانب سے یہ انکشاف خود ایک پرانے انٹرویو میں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر 90 کی دہائی کے زیر گردش ویڈیو کلپ  میں سلمان خان بتارہے ہیں کہ وہ اداکارہ 'جوہی چاولہ' سے شادی کے خواہشمند تھے۔

مزیدخبریں