وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صبح سویرے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے پہنچ گئے

15 Mar, 2023 | 12:01 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچ گئے۔

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی  ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کی خیریت دریافت کی، اس کے علاوہ انہوں نے ایس ایچ او اشفاق، ایس ایچ او شبیراعوان اور دیگر پولیس اہلکاروں سےملاقات کی۔

نگران وزیر اعلیٰ دیگر زخمی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زخمی ایس ایچ اوز اوراہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں