گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

15 Mar, 2023 | 11:49 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ پاکستان انفراسٹرکچر پر جی ڈی پی کا صرف 2.1فیصد حصہ خرچ کرتا ہے، گزشتہ سال تباہ کن سیلاب نے ملک کے پہلے سے خستہ حال انفراسٹرکچر کو مزید تباہ کردیا ہے، سیلاب کے تباہ کاریوں سے نکلنے کیلئے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

نٹ شیل کے تحت انفرا اسٹرکچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلاب کے علاوہ خوراک، صحت، پینے کا صاف پانی اور زراعت کیلئے ضروریات کئی ارب ڈالر ہیں، پاکستان کی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری دنیا میں کم ترین ہے، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں ترقی ہوتی ہے، پاکستان انفراسٹرکچر پر جی ڈی پی کا صرف 2.1فیصد حصہ خرچ کرتا ہے، دنیا میں 2ارب لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کی وباکے بعد انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی ہے، دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 920ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو انفراسرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے، توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ، پینے کا صاف پانی اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کی سرمایہ کاری کی ضروریات ذیادہ لیکن فنڈنگ کے وسائل انتہائی محدود ہیں۔

مزیدخبریں