طلباء کیلئے اہم خبر ،سکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ

15 Mar, 2023 | 09:53 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: لاہورمیں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کےپیش نظرحالات کشیدہ ہیں،گزشتہ روززمان پارک کےباہرپولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان جھڑپیں ہوتی رہیں.

لاہورکےموجودہ حالات کےپیش نظرکمشنرلاہورنےتعلیمی اداروں کوبند کرنےکااعلان کردیا ہے۔کمشنرلاہورمحمدعلی رندھاواکا کہنا ہےکہ زمان پارک سےملحقہ اسکولز اورکالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے زمان پارک کے گرد نواح میں شیلنگ اور راستے بلاک ہونے کے باعث کمشنر لاہور کے احکامات پر عملدرآمد کروانا شروع کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سٹی، کینٹ اور شالیمار ٹاون کو زمان پارک کے گردونواح میں کھلے سکول فوری بند کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فوری طور پر سکولز بند کروا کر تصاویر ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوائیں گے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی کےمطابق کمشنر لاہور کیجانب سے مال روڈ،گڑھی شاہو،دھرم پورہ، مغلپورہ ،میاں میر اور جیل روڈ پر واقع سکول بند کروانے کے حکم ہے۔



مزیدخبریں