(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے۔
لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان میں اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا۔
گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 14, 2023
اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا
نوازشریف نے کہا عمران میں غیرت ہوتی تو وہ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کے بجائے سیاست چھوڑ دیتا, نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اکبر الہ آبادی کا شعر بھی شیئر کردیا؛ اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی۔۔۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔