بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے والی دلہن کیساتھ دلہے نے کیا حیران کن حرکت کی،جانئے   

15 Mar, 2022 | 10:03 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک)بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات  میں عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں،حال ہی میں دلہے نے دلہن محض  بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے پر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب میں دلہن اور دلہا والوں نے نہایت خوشگوار موڈ میں شادی کی رسومات کیں تاہم  اس کے بعد  جب  کھانا شروع ہوا تو جس میں بدنظمی پیدا ہوگئی اور دلہے نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا اور دلہن کھانا کھا رہے تھے کہ  جب دلہے کی نظر دلہن پر پڑی تو وہ بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی تھی جس پردلہا ناراض ہو گیا اور  فوری شادی سے انکار کردیا بارات واپس  جانے لگی تو

 دلہن کے والد نے پولیس بلا لی جس کے بعد دلہا کے والدین گفتگو کرنے پر راضی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی والوں  وضاحت پیش کی کہ دراصل لڑکی کے سیدھے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے جس کے سبب وہ اسے سیدھے ہاتھ سے کھانا کھانے میں مشکل پیش آرہی تھی جس کے بعد  دلہا اور اس کے گھر والے شادی پر راضی ہوئے۔

مزیدخبریں