نشتر کالونی،لڑکی کا آشنا کے ساتھ مل کر سگی بہن پر چاقو سے حملہ

15 Mar, 2022 | 07:23 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)نشتر کالونی کے علاقہ میں لڑکی نے آشنا کے ساتھ ملکر بہن کو زخمی کر دیا۔

 انیس سالہ رخسانہ اپنی بہن افسانہ کے ہمراہ اسکے دوست شانی سے ملنے آئی،رخسانہ اور شانی میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق رخسانہ کی بہن افسانہ نے شانی کے ساتھ مل کر بہن پر چاقو سے حملہ کر دیا۔افسوسناک واقعے کے بعد رخسانہ کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔رخسانہ کاہنہ کی رہائشی ہے، اس کے بیان کی روشنی میں مزید  پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں