تحریک عدم اعتماد، آصف زرداری کی پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بڑی وارننگ

15 Mar, 2022 | 06:51 PM

 ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ لکر تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کے روز تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرارکھی ہے۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ کے روز تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی رکن پارٹی پالیسی کےخلاف یا جان بوجھ کراسمبلی اجلاس میں حاضرنہ ہواتو آرٹیکل 63اےکے تحت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 27 مارچ کے بعد ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں