پنجاب حکومت کا انوکھا فیصلہ،  درندگی کی شکار خواتین کیلئے مختص امداد سڑکوں پر لگا دی  

15 Mar, 2022 | 06:02 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ریپ کیسز سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کے لیے رواں مالی سال کے مختص کردہ بجٹ سے تین کروڑ روپے سے زائد کا سڑکوں کو جاری ، پنجاب حکومت نے باقاعدہ فنڈ جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انسانی حقوق اور عصمت دری سے متاثرین کے لیے خصوصی سکیم شامل کی تھی جس کا مقصد عصمت دری سے متاثرہ خواتین کی معاشی لحاظ سے مالی امداد کرنا تھا لیکن اس پراجیکٹ پر حکومت عملدرآمد نہ ہونے سے اس سکیم کا بجٹ تاحال جاری نہ ہوا۔

  پنجاب حکومت نے ریپ سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کے مختص بجٹ سے 3 کروڑ روپے کا فنڈ منتقل کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق یہ بجٹ سڑکوں کی تعمیر کے لیے بطور سپلمنٹری گرانٹ جاری کیا گیا ہے ۔اس سکیم کے تحت متاثرین کو معاشی طور حکومتی تعاون فراہم کرنا تھا۔

مزیدخبریں