الیکشن کمیشن نے ’’وفاقی وزیر‘‘ کو جرمانہ کردیا

15 Mar, 2022 | 04:02 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن  نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم او مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔  الیکشن کمیشن نے 17 مارچ تک جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرانے اور رسید پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی ایم او نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سخت تنبیہ کی ہے کہ اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو کیس الیکشن کمیشن کو مزید کار روائی کے لئے بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں