شاہد سپرا: محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے "میلہ چراغاں" کی تقریبات کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔
رپورٹ کے مطابق عرس حضرت مادھو لال حسین و میلہ چراغاں کو تین سال بعد منعقد کرایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے تین سال تک عرس تقریبات کو منسوخ کیا گیا تھا۔
محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ عرس تقریبات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔میلہ چراغاں چھبیس، ستائیس اور اٹھائیس مارچ کو منعقد کروایا جائیگا ۔ جس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین نے جوش وخروش سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔