مکڈونلڈ  کی بندش پر روسی شہری کا زنجیروں سے باندھ کر احتجاج 

15 Mar, 2022 | 12:23 PM

  ویب ڈیسک : مکڈونلڈ کی بندش پر فاسٹ فوڈ کے رسیا  روسی شہریوں کا احتجاج ۔  موٹے تازے  روسی نے  خود کو مکلڈونلڈ کے گیٹ پر خود کو زنجیروں میں جکڑ  کر احتجاج کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈ ے ایک دیوانے نے  ماسکو میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے دروازے پر خود کو زنجیروں میں جکڑ لیا۔برطانوی اخبار مرر کے مطابق روسی شخص جس کا نام لوکا سیفرونوف بتایا جاتا ہے کو ریستوران کے سامنے احتجاج کرتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں  وہ مکڈونلڈ ے دروازے پربندھا چیخ وپکار کررہا ہے ۔ فاسٹ فوڈ چین کے ریستوران کی بندش میرے اور میرے ساتھی شہریوں کے خلاف دشمنی ہے۔ شکایت پر ماسکو پولیس نے احتجاج کرنیوالے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

 یادرہے کہ یوکرائن تنازع کے ایشو پر فاسٹ فوڈ کمپنی مکڈونلڈز نے وہ روس میں اپنی شاخیں عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں