علی رامے : صوبائی حکومت کی ہدایت پرپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے لیک ہونے سے روکنے کیلئے نئی حکمت تیار کرلی۔افسروں اور اہلکاروں کے لئے سخت ایس او پیز تیار۔ سسٹم میں موجود سوالات کا پرانا ڈیٹا ختم کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک ہونے کےمسلسل واقعات کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ پی آئی ٹی بی بورڈ کی مدد سے پی پی ایس سی کے امتحانات کے حوالے سے نیا ڈیٹا سسٹم میں شامل کرتے ہوئے پی پی ایس سی کے سسٹم میں موجود سوالات کا پرانا تمام ڈیٹا ختم کردیا گیا ۔
اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن میں افسران و ملازمین کے لیے سخت ایس و پیز بھی بنا دئیے گئے ۔افسران و ملازمین کو اسٹوریج ڈیوائسسز پاس رکھنے پر پابندی ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اولڈ ڈیٹا سسٹم کو مکمل طور پر فریز کردیا گیاہے جبکہ چیئرمین پی پی ایس سی کی ہدایات پر افسران و ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔پی آئی ٹی بی سے پیپروں کی تیاری کے حوالے سے بنائے گئے سسٹم کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔