ایجوکیشن اتھارٹی نےپرائیوٹ سکولز کو مزیدمہلت دے دی

15 Mar, 2022 | 11:05 AM

جنید ریاض:لاہور بھر میں 4 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسڑیشن کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسڑیشن کے معاملے پر ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دوہفتے کی توسیع دے دی، اب پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے31 مارچ تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

اتھارٹی کی طرف سے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

اس سے قبل رجسڑیشن کی آخری تاریخ 15 مارچ تھی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مطابق ڈیڈ لائن تک رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔

رجسڑیشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئےسی ای او ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں رجسڑیشن برانچ سے رابطہ کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں