تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ، بھارتی عدالت کا بڑافیصلہ

15 Mar, 2022 | 10:45 AM

ویب ڈیسک:بھارت میں مسلمانوں کو مودی سرکار ہرطرح کے حربے استعمال کرکے پریشان کررہی ہے ۔اسی تناظر میں مسلم خواتین طالبہ  کو تعلیم کے حصول کیلئے حجاب نہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی  ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے ہائیکورٹ نے فیصلہ سُنا دیاہے۔کرناٹک ہائیکوٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب پہننا ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ نےتعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو یونیفارم تجویز کرنے کا پوراحق ہے۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کی طرف سے کالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں کو بھی خارج کر دیاہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک کے بعض کالجوں کی جانب سے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف درخواست مسلم خواتین طالبات نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا گیا تھا۔جس کےردعمل میں  اُس نےاللہ اکبرکا نعرہ لگایا تھا ،مسکان کی ہمت کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیاتھا۔

مزیدخبریں