بھارت میں کبڈی کھلاڑی کا گولیاں مار کرقتل،ویڈیو منظر عام پر

15 Mar, 2022 | 10:23 AM

ویب ڈیسک: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو ظلم وستم روا رکھا جا رہاہے اس کے مظاہر وقتا فوقتا سامنے آتے رہتے ہیں۔وہاں اقلیتیں قطعی طورپر غیر محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر م میں بین الاقوامی سطح کے کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل امبیان کو کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سندیپ ٹورنامنٹ کے مقام سے باہر آیا تو چار افراد نے اس پر گولیاں چلا دیں، پولیس کو شبہ ہے کہ کبڈی کھلاڑی کو آٹھ سے دس گولیاں ماری گئی تھیں۔40 سالہ کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ کو  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منتشر افراد کی جانب سے گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ہرکوئی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگتا دکھائی دے رہا ہے۔

جالندھر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لکھویندر سنگھ کے مطابق کبڈی کھلاڑی کا تعلق شاہکوٹ کے گاؤں ننگل امبیان سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں آباد تھا اور برطانوی شہری ہے۔

واضح رہے کہ   بھارت میں اگرچہ سکھ، دلت، بدھ مت اور عیسائی غیر محفوظ ہیں مگر سب سے زیادہ ٹارگٹ مسلمان کو کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں