حکومت کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے’پی ڈی ایم ‘کابڑا اعلان

15 Mar, 2022 | 09:10 AM

ویب ڈیسک: مہنگائی ،غربت، بے روزگاری، موجودہ حکومت کیخلاف پی ڈی ایم نے متحرک ہوگئی۔مولانا فضل الرحمان نےبڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے حکمت عملی فائنل کرلی ہے ۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد قومی مفاد کی امین ہے، حکومت آئینی دستوری اور جمہوری دائرے میں رہ کر سامنا کرنے کے بجائے فساد کی راہ اپنا چکی ہے اور  ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نےمزید  کہا کہ 23 مارچ کو ظہر سے عصر کے درمیان پورے ملک سے قافلے چل پڑیں گے اور 24 کو اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ لانگ مارچ اسلام آباد میں کتنے دن رہے گا یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت ارکان قومی اسمبلی کوپولیس، دیگراداروں کی غیرقانونی طاقت سے روکنا چاہتی ہے، حکومت آرٹیکل 6 کی مجرم بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کراچکی ہے۔

مزیدخبریں